بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن ردالفتنہ کے نمایاں ثمرات، علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

Balochistan: Major Successes of Security Forces’ Operation "Rad-ul-Fitna,"
بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں کامیاب ہو گئی ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہ نے ریاستِ پاکستان کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے، میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرینڈر کر کے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔
سرنڈر کرنے والا گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث رہا، سرینڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی جمع کروایا۔
میراک خان چکرانی نے شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا بھی اعلان کردیا ہے۔
آپریشن ردالفتنہ کی بہترین حکمت عملی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











