سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big News for Government Employees: Major Announcement Made
وزارتِ خزانہ نے گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے اہم وضاحت جاری کر دی ہے۔
فنانس ڈویژن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اسپیشل ڈسپنسیشن پالیسی 2023 کے تحت ہائر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے ملازمین کو تمام مالی فوائد مکمل طور پر دیے جائیں گے۔
آفس میمورنڈم کے مطابق جن ملازمین کو ہائر ٹائم اسکیل دیا جائے گا، انہیں بنیادی پے اسکیل کے بجائے نئے ہائر اسکیل کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز ملیں گے۔ اس اقدام سے سرکاری ملازمین کی مالی حالت میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
وزارتِ خزانہ نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے مؤثر ہوگا۔ اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو ہدایات بھیج دی گئی ہیں تاکہ اس پالیسی پر مکمل عملدرآمد ہو سکے۔ حکام نے کہا کہ یہ وضاحت ملازمین میں پائی جانے والی ابہام کی کیفیت کو دور کرنے کے لیے ضروری تھی، تاکہ ہائر ٹائم اسکیل حاصل کرنے والے ملازمین کو ان کے حقوق کے مطابق مالی مراعات مل سکیں۔
سرکاری ملازمین کی نمائندہ تنظیموں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا اور ان کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











