پیر، 9-فروری،2026
پیر 1447/08/21هـ (09-02-2026م)

فالج اورہارٹ اٹیک سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ ماہرین نے بتادیا

09 فروری, 2026 10:56

فالج اور ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچاؤ کے لیے شریانوں میں جمی چکنائی کو دور کرنا ضروری ہے۔ طویل عرصے تک چکنائی والی غذائیں کھانے سے شریانوں کی دیواریں سخت اور تنگ ہو جاتی ہیں، جس سے دل اور دماغ کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

شریانوں کی جمی ہوئی چکنائی راتوں رات ختم نہیں ہوتی، مگر صحیح طرزِ زندگی اپنا کر اسے کم کیا جا سکتا ہے اور مزید جمع ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔ سب سے اہم قدم خوراک میں تبدیلی ہے۔ فرائی، گھی، بناسپتی اور فاسٹ فوڈ کم یا ترک کرنا چاہیے۔ اس کے بجائے سبزیاں، پھل، دالیں اور مکمل اناج کھائیں۔

مچھلی، السی کے بیج اور اخروٹ جیسے غذائی اجزاء زیادہ استعمال کریں کیونکہ ان میں اومیگا-3 ہوتا ہے، جو شریانوں کی جمی چکنائی کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ روزانہ ایک سے دو جوے لہسن کھانا اور زیتون کا تیل استعمال کرنا بھی فائدہ مند ہے۔ چینی اور سفید آٹے کا استعمال محدود کریں۔

فائبر والی غذائیں شریانوں کو صاف رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ باقاعدہ ورزش جیسے تیز واک، سائیکلنگ یا تیراکی روزانہ 30 سے 45 منٹ کریں۔ ورزش ایچ ڈی ایل کو بڑھاتی ہے جو خون کی نالیوں میں جمع چکنائی کو کم کرتی ہے۔

مزید برآں، ہلدی، کالی مرچ اور سبز چائے کا استعمال بھی شریانوں کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ میٹھا کم کریں اور نمک مناسب مقدار میں لیں۔ یہ تمام اقدامات دل اور دماغ کے امراض کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔