جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

پراپرٹی خریدنے سے پہلے یہ ایک چیک ضرور کریں، ورنہ سرمایہ ڈوب سکتا ہے

14 اگست, 2026 10:30

پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ یا گھر خریدنے کا ارادہ ہے تو رقم لگانے سے پہلے اس سوسائٹی کا قانونی اسٹیٹس ضرور چیک کریں۔

معمولی سی لاپرواہی مستقبل میں بڑے مالی نقصان کا سبب بن سکتی ہے، تاہم پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) نے شہریوں کے لیے یہ جانچ کافی آسان بنا دی ہے۔

PLRA کے ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے اب پنجاب میں موجود ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قانونی اسٹیٹس آن لائن معلوم کیا جا سکتا ہے۔

اس سہولت سے شہری پراپرٹی خریدنے سے پہلے یہ جانچنے کی ابتدائی کوشش کر سکتے ہیں کہ متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریکارڈ میں کس حیثیت سے موجود ہے۔

قانونی اسٹیٹس آن لائن کیسے چیک کریں؟

PLRA کی آن لائن ڈائرکٹری تک رسائی حاصل کرنے کے لیے متعلقہ پورٹل کھولیں۔ وہاں ڈویژن، ضلع، تحصیل اور ہاؤسنگ سوسائٹی کا نام درج کریں اور “Search Now” پر کلک کریں۔

چند لمحوں میں متعلقہ سوسائٹی کا ریکارڈ سامنے آ جائے گا، جس سے پراپرٹی خریدنے سے پہلے ابتدائی قانونی جانچ میں مدد مل سکتی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔