پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Great news for Pakistani Hajj pilgrims!
حج 2026 کے لیے بائیومیٹرک کروانے کی آخری تاریخ میں 17 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی ویزا کے لیے بائیومیٹرک لازمی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جو عازمین بائیومیٹرک مکمل نہیں کریں گے، انہیں حج ویزا نہیں دیا جائے گا۔ 17 فروری کے بعد بائیومیٹرک کروانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
موبائل ایپ “سعودی ویزا بائیو” کے ذریعے گھر بیٹھے بھی بائیومیٹرک کروائی جا سکتی ہے۔ عازمین حج کے لیے تاشیر سینٹرز بھی کھلے رہیں گے تاکہ وہ فوری طور پر بائیومیٹرک کروا سکیں۔
80 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کو بائیومیٹرک سے استثنیٰ حاصل ہے۔ ان کا چہرہ اور فنگر پرنٹ اسکین نہیں ہوگا۔ ان کے پاسپورٹ اسکین ہونے کی تصدیقی ای میل موصول ہو گی۔
ترجمان نے کہا کہ بائیومیٹرک پراسیس مکمل ہونے کے بعد عازمین رسید حاصل کریں تاکہ حج کی کارروائی مکمل سمجھی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











