اسپین کے جزیرے کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی بھنور میں پھنس گئی، 80 افراد ہلاک

مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کی ایک کشتی سمندری بھنور میں پھنس گئی، جس کے نتیجے میں 80 افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔
مغربی افریقہ سے یورپ کی جانب غیر قانونی نقل مکانی کا سفر کرنے والے تارکینِ وطن کی ایک کشتی ہولناک حادثے کا شکار ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں قریباً 80 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریسکیو حکام اور سمندری امدادی ٹیموں کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب 128 مسافروں کو لے کر گیمبیا سے روانہ ہونے والی ایک لکڑی کی کشتی 27 روز تک سمندر میں رہنے کے بعد اسپین کے جزیرے گرین کینریا کے ساحل کے قریب ایک تیز سمندری بھنور میں پھنس گئی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی شہری پیٹرول کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیں، آنے والے مہینے انتہائی تباہ کن ہوں گے، ایرانی نائب صدر
امدادی کارکنوں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود آدھی رات کو موقع پر پہنچ کر ہنگامی کارروائی کا آغاز کیا اور 5 لاشوں سمیت زندہ بچ جانے والے افراد کو نکال کر آرگینیگین کی بندرگاہ منتقل کیا، جہاں مقامی انتظامیہ ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
غیر سرکاری تنظیم ‘واکنگ بارڈرز’ کی بانی ہیلینا مالینو اور ہسپانوی بحری امدادی حکام نے بعد میں تصدیق کی کہ جاں بحق ہونے والے 80 افراد میں ایک بچہ اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
بدترین موسمی حالات، تیز لہروں اور گہرے پانی کے باعث ہلاک ہونے والے بہت سے افراد کی نعشیں برآمد نہیں کی جا سکیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










