موبائل فون صارفین کیلئے خوشخبری؛ پی ٹی اے کا اہم اعلان

Good news for mobile phone users; PTA makes an important announcement
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کروا دی ہے۔
اب تمام موبائل صارفین ٹول فری نمبرز، یعنی 0800 سے شروع ہونے والے نمبرز پر بغیر کسی چارج کے کال کر سکیں گے۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف فکسڈ لائن فونز تک محدود تھی، جبکہ موبائل سے کال کرنے پر اضافی رقم وصول کی جاتی تھی۔
پی ٹی اے کے مطابق موبائل صارفین کی جانب سے مسلسل شکایات سامنے آ رہی تھیں۔ صارفین کا مؤقف تھا کہ ٹول فری نمبرز پر کالز کا مقصد ہی عوام کو سہولت دینا ہے، اس لیے موبائل فون پر چارجز وصول کرنا مناسب نہیں۔ انہی تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے اتھارٹی نے اس معاملے کا باضابطہ نوٹس لیا۔
پی ٹی اے نے اس فیصلے سے قبل تمام متعلقہ اداروں سے مشاورت کی۔ ان میں پی ٹی سی ایل، نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن، لوکل لوپ آپریٹرز اور موبائل نیٹ ورک کمپنیاں شامل تھیں۔ تفصیلی بات چیت اور غور و فکر کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لوکل لوپ ٹول فری نمبرز پر کی جانے والی کالز اب ہر صارف کے لیے مفت ہوں گی، چاہے وہ فکسڈ لائن استعمال کرے یا موبائل فون۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












