کیا آپ روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ بڑا فائدہ جانتے ہیں؟

Do you know this major benefit of drinking 2 cups of tea daily?
ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق روزانہ 2 کپ چائے یا کافی پینے والے افراد کی دماغی صحت بہتر رہتی ہے اور انہیں دماغی تنزلی یا ڈیمینشیا کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جرنل میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد پر طویل عرصے تک مطالعہ کیا گیا۔ ان افراد کی صحت کا 40 سال تک جائزہ لیا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ وہ روزانہ کتنے کپ چائے یا کافی پیتے ہیں۔
تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی اور 1 سے 2 کپ چائے پینے والے افراد میں ڈیمینشیا کے خطرے میں تقریباً 20 فیصد کمی دیکھی گئی۔ اس کے علاوہ یہ افراد دماغی افعال کے مختلف ٹیسٹوں میں بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں۔
محققین کے مطابق چائے اور کافی دونوں دماغ کے لیے مفید ہیں۔ اگرچہ اس کی مکمل وجوہات کی تصدیق نہیں ہو سکی، مگر شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ کیفین اور پولی فینولز دماغی صحت کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، ورم اور تکسیدی تناؤ کو کم کرتے ہیں۔
کچھ تحقیقی رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا کہ کیفین کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم ہوتا ہے، جو ڈیمینشیا کے خطرے کو بڑھانے والا اہم عنصر ہے۔
ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ چائے اور کافی کا مناسب استعمال دماغی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












