کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

What will the weather be like in Karachi for the next 24 hours?
کراچی میں آنے والے 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال بتائی گئی ہے کہ شہر میں زیادہ تر اوقات میں آسمان صاف رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں دوہرے موسم کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی خنکی محسوس ہو رہی ہے، جبکہ دن کے دوران درجہ حرارت گرم اور خشک رہے گا۔
آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہلکی ہوائیں دن بھر موسم کو معتدل رکھیں گی۔ محکمہ موسمیات نے شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا ہے، جو ساحلی شہر ہونے کے ناطے معمول سے کچھ زیادہ ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کے بدلتے حالات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی خنکی کے دوران مناسب لباس پہننا ضروری ہے تاکہ سردی کے اثرات سے بچا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











