خارجی دہشت گردوں کی آڈیو لیک، عام شہریوں کو کواڈ کاپٹر سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب

فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی ایک تشویشناک آڈیو لیک سامنے آئی ہے، جس میں معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔
عوام کے جان و مال کے دشمن خارجی دہشت گردوں کی ایک انتہائی خطرناک آڈیو لیک منظر عام پر آئی ہے، جس نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی ان کی مذموم سازش کا مکمل پول کھول دیا ہے۔
اس آڈیو لیک میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو کواڈ کاپٹرز کے ذریعے معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگوں پر حملے کرنے کا ناپاک پلان بناتے ہوئے صاف سنا جا سکتا ہے۔
آڈیو میں خارجی دہشت گرد رحمت اور خارجی فاتح کو عام شہریوں کے گھروں پر کواڈ کاپٹرز کے ذریعے بم گرانے اور اس کے لیے باقاعدہ ڈرون ٹریننگ حاصل کرنے پر بات کرتے ہوئے سنا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے 10 صوبوں میں طالبان کے خلاف مزاحمتی حملوں میں شدت، اب تک 27 اہلکار ہلاک
صرف آڈیو ہی نہیں بلکہ فتنہ الخوارج کے ہلاک شدگان یا گرفتار دہشت گردوں کے موبائل فونز کی جانچ سے ایسی ویڈیوز اور ثبوت بھی برآمد ہو چکے ہیں، جن میں وہ عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کواڈ کاپٹر چلانے کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقوں اعظم ورسک، توئی خلہ اور غوا خوا میں آبادی پر کواڈ کاپٹرز کے ذریعے حملے کیے جا چکے ہیں، جس میں عام شہریوں کو نقصان پہنچا۔
یہ آڈیو گفتگو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خارجی دہشت گرد اپنے بیرونی آقاؤں کے اشارے پر صرف عوامی آبادیوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق بزدل خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے پے در پے ہزیمت اٹھانے کے بعد اب اپنی خفک مٹانے کے لیے عام شہریوں جیسے آسان اہداف یعنی سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ خارجی دہشت گردوں کے پاس کواڈ کاپٹر کی شکل میں اس جدید اور مہنگی ٹیکنالوجی کی دستیابی اور سہولت کاری اصل میں بھارت اور افغان طالبان کے گٹھ جوڑ کا واضح ثبوت ہے، جو مل کر پاکستان کا امن تباہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










