رمضان المبارک کے دوران دفتری اوقات کار کیا ہوں گے؟ اہم اعلان ہوگیا

What will be the official working hours during Ramadan?
وفاقی آئینی عدالت نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے اور اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ کے تمام متعلقہ دفاتر پر اس کا اطلاق ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔ جمعہ اور ہفتہ کو دفتری اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے۔ اس دوران دفتری اوقات کے اختتام سے ایک گھنٹہ پہلے کوئی کیس وصول نہیں کیا جائے گا۔
تاہم نوٹیفکیشن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ انتہائی ضروری اور ارجنٹ نوعیت کے کیسز وقت کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، تاکہ اہم اور ہنگامی امور میں تاخیر نہ ہو۔ اس اقدام کا مقصد رمضان کے دوران ملازمین اور شہریوں دونوں کو سہولت فراہم کرنا اور دفاتر میں کام کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











