ہفتہ، 14-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/26هـ (14-02-2026م)

مارگلہ جنگل کی بحالی: پنجاب حکومت کا سرسبز پاکستان کا وژن

14 فروری, 2026 19:41

پاکستان کو سرسبز بنانے کے لیے پنجاب حکومت نے مارگلہ جنگل کی بحالی کو سب سے اہم منصوبہ قرار دیا ہے۔ یہ منصوبہ محض ایک حکومتی اقدام نہیں بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک وژن ہے، جو آئندہ نسلوں کے لیے پاکستان کو سبز و شاداب دیکھنا چاہتی ہیں۔ اس وژن کو عملی شکل دینے میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کردار نمایاں ہے۔

ٹیکسلا کے علاقے میں مارگلہ جنگل کی بحالی کے لیے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں بچوں، سکولز اور کالجز کے طلباء نے حصہ لیا۔ نوجوانوں نے بھی بھرپور دلچسپی ظاہر کی اور پاکستانی نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

افتخار الحسن فاروقی، چیف کنزویٹر محکمہ جنگلات پنجاب، نے کہا کہ پنجاب حکومت سرسبز پاکستان کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور نوجوان نسل کو خصوصی طور پر اس جانب راغب کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کے لیے بھی شجرکاری مہم کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

ممبر قومی اسمبلی آسیہ تنولی نے کہا کہ یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ پاکستان سرسبز اور صاف ستھرا بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر نوجوان آج ایک بھی پودا لگائیں تو پاکستان کا مستقبل روشن ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، اس لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ضرورت ہے۔ ٹیکسلا میں اس مہم کے دوران دو لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے۔

ممبر صوبائی اسمبلی محسن ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جنگلات کی بحالی کے ہر مرحلے میں بھرپور تعاون کیا، اور محکمہ جنگلات نے بھی ہر طرف سے اس مہم میں حصہ لیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے درخت لگائے اور ماحول کے تحفظ کا عہد کیا۔؟

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔