اتوار، 15-فروری،2026
اتوار 1447/08/27هـ (15-02-2026م)

آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام، گوادر اور کوئٹہ کے طلباء کیلئے مختلف دوروں کا اہتمام

15 فروری, 2026 09:30

نوجوان نسل کی قومی تربیت کیلئے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام ملک بھر میں جاری ہے۔

آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے تحت گوادر کے طلباء نے گوادر نیول بیس اور میرین ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔

دورے کا مقصد شرکاء کو زمینی حقائق، میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے آگاہ کرنا تھا۔

طلباء نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے براہ راست سیشنز اور نیول بیس کے مطالعاتی دوروں کا انعقاد نہایت مثبت اقدام ہے۔

طلباء نے آئی ایس پی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

طلباء نے مستقبل میں بھی اس نوعیت کے معلوماتی اور تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی امید کا اظہار کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔