ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے تعلیمی اداروں کا دورہ، نوجوانوں کے ساتھ قومی سلامتی پر گفتگو

ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے تعلیمی اداروں کا دورہ، نوجوانوں کے ساتھ قومی سلامتی پر گفتگو
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جن میں ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں قومی سلامتی، نوجوانوں کے کردار، جدید دور میں متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلباء نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
اساتذہ کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کو ضرورت پیش آئی تمام اساتذہ اور طلباء دفاع کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
اساتذہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی موجودہ چیلنجز سے متعلق گفتگو نوجوانوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل رہی۔
طلباء نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے انہیں جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور کیلئے اہم اقدام ہے۔
طلباء نے دشمن کے خلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











