جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟ آصف زرداری

جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟ آصف زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے عمران خان کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو؟
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بے نظیر بھٹو جیسی سوچ اور جرات رکھنے والی قیادت کم دکھائی دیتی ہے، اس لیے سیاسی کارکنوں کو چاہیے کہ وہ مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے ہی سخت حالات دیکھتے آئے ہیں، اس لیے انہیں دھمکیوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے سیاسی گرفتاریوں اور جیل کی صعوبتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کے وقت حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے پانچ سال تک سکھر جیل میں قید کاٹی لیکن ثابت قدم رہیں۔ جتنا انسان صبر اور استقامت دکھاتا ہے، اتنی ہی عزت پاتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے سیاست اپنی اہلیہ بے نظیر بھٹو سے سیکھی، جبکہ بے نظیر بھٹو کو رہنمائی اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو سے ملی۔
انہوں نے بتایا کہ بعض دوست ممالک نے بے نظیر بھٹو کو وطن واپسی سے روکنے کی کوشش کی، مگر انہوں نے عوام سے کیے گئے وعدے کو ترجیح دی۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت ایک قومی سانحہ تھا اور وہ بے خوف قیادت کی علامت تھیں۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو کمزور نہیں ہونے دیا جائے گا اور ہر مشکل کا مقابلہ ہمت اور اتحاد سے کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











