پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ہیں اور ان کی مالیت کتنی ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان میں سونے کے کتنے ذخائر ہیں اور ان کی مالیت کتنی ہے؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں موجود سونے کے ذخائر کی مالیت 10.374 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق جنوری 2026 میں ذخائر کی مالیت میں 1.279 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3.5 ارب ڈالر کی نمو ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 میں سونے کے ذخائر کی مالیت 6.84 ارب ڈالر تھی، یعنی صرف چند ماہ میں ملک کے سونے کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ وقت میں پاکستان کے ذخائر 64.76 ٹن سونے پر مشتمل ہیں، جو تقریباً 20 لاکھ 82 ہزار اونس یا 55 لاکھ 52 ہزار تولے کے برابر ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اضافے سے نہ صرف ملک کی مالیاتی ساکھ مستحکم ہوگی بلکہ ملکی کرنسی کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ سونے کے ذخائر میں اضافے کے باوجود ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے دیگر معاشی اقدامات بھی اہم رہیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












