کراچی میں طوفانی بارشیں کب ہونگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

When will stormy rains hit Karachi? The Meteorological Department has revealed
محکمہ موسمیات نے آج شہرِ قائد میں شام سے ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ کے مطابق مغربی ہواؤں کے اثرات سے شہر میں گرد آلود ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں نمی بڑھنے کی وجہ سے ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، چمن، پشین، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع کرک، بنوں، وزیرستان، لکی مروت اور پارہ چنار میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ ملک کے بیشتر شہروں، بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں شدید سردی اور ہلکی برفباری بھی متوقع ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












