پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

بنوں میں تھانے کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

16 فروری, 2026 11:43

بنوں: شہر کے نورڑ تھانا میریان کے گیٹ کے قریب ایک شدید دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جو اچانک پھٹ گیا۔

پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ دھماکے کے مقام پر موجود موٹر سائیکل کو تحویل میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے بارے میں ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔