امریکہ کی بحرہ ہند میں کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے لیا

امریکی افواج نے بحرہ ہند میں وینزویلا کا تیل لے جانے والے ایک ٹینکر کو پیچھا کرکے تحویل میں لے لیا۔
پینٹاگون کے مطابق پاناما کے پرچم والے ٹینکرنے عائد پابندیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، جس پر بحر اوقیانوس سے بحرہ ہند تک مسلسل تعاقب کیا گیا اور بالآخر اسے روک دیا۔ جاری کی گئی ویڈیو میں امریکی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جہاز پر اترتے اور اسے اپنی تحویل میں لیتے دکھایا گیا ہے۔
وینزویلا کی تیل کی برآمدات پر امریکی پابندیاں عائد ہیں، جس کے باعث کاراکاس حکومت مبینہ طور پر جعلی پرچم والے جہازوں کا استعمال کرتی رہی ہے، جنہیں عالمی منڈی تک خام تیل پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
مادورو کی گرفتاری کے بعد متعدد ٹینکر وینزویلا کے ساحل سے روانہ ہو گئے تھے، جن میں وہ جہاز بھی شامل تھا، جسے اب بحرہ ہند میں روکا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ جہاز تین جنوری کو وینزویلا سے تقریباً بیس لاکھ بیرل خام تیل اور ایندھن کا تیل لے کر روانہ ہوا تھا۔ بحری نگرانی کرنے والی تنظیم کے مطابق یہ جہاز سن 2023 سے روسی، ایرانی اور وینزویلا کے تیل کی ترسیل کرتا رہا ہے۔
پاناما کی بحری انتظامیہ نے بھی مختصر بیان میں کہا ہے کہ اس جہاز کا اندراج دسمبر 2024 میں منسوخ کر دیا گیا تھا اور اب یہ پاناما میں رجسٹرڈ نہیں۔
Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











