پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بڑا اضافہ

25 مئی, 2026 14:01

ایک روز کی کمی کے بعد ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 77 ہزار 762 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 943 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 9 ہزار 603 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 236 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 270 روپے کی سطح پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 554 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق خبروں اور عالمی معاشی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔