منگل، 26-مئی،2026
منگل 1447/12/09هـ (26-05-2026م)

ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

26 مئی, 2026 09:34

ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری قیمت مزید کم ہو گئی ہے۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق شمالی علاقوں اور شہروں میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1521 روپے ریکارڈ کی گئی، جو اس سے پہلے ہفتے 1526 روپے تھی۔ اس طرح قیمت میں 0.33 فیصد کمی ہوئی۔

اسی طرح جنوبی شہروں اور علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1537 روپے رہی، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ قیمت 1540 روپے تھی۔ اس طرح جنوبی علاقوں میں قیمت میں 0.16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتوں کے دوران بھی سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی، جس سے تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کو جزوی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔