پیر، 16-فروری،2026
پیر 1447/08/28هـ (16-02-2026م)

یو اے ای کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

16 فروری, 2026 15:03

  فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل نے ابوظہبی کے نائب حکمران و قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا، سرمایہ کاری، سیکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  ملاقات میں علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے مسلسل ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسلسل تعاون پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حمایت دونوں ممالک میں گہرے تاریخی تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل نے پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں یو اے ای کے تعمیری کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی اپنی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یو اے ای کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔