گاڑی مالکان کیلئے بڑی خوشخبری؛ حکومت کا اہم فیصلہ

Big news for vehicle owners; government announces important decision
صوبہ سندھ میں گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری آگئی ہے۔ اب وہ اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ کروا سکیں گے۔
محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے اس حوالے سے پراونشل موٹر وہیکل (ترمیمی) ایکٹ 2024 کو نافذ کر دیا ہے۔ اس ایکٹ کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مزید آسان اور شفاف ہو جائے گا۔
ترجمان محکمہ کے مطابق قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کے لیے دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ گاڑیوں کی ملکیت کی تصدیق میں سہولت پیدا کی جائے اور غیر قانونی رجسٹریشن کو روکا جا سکے۔
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے اس ایکٹ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ اب گاڑی مالکان پرانی نمبر پلیٹ کو دوسری خریدی گئی گاڑی پر بھی استعمال کر سکیں گے۔ اس سے ملکیت کی منتقلی اور خریدوفروخت کے معاملات میں آسانی ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس نئے ایکٹ کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن مکمل طور پر قومی شناختی کارڈ سے مربوط ہو جائے گی، جس سے ملک میں گاڑیوں کے انتظام میں شفافیت آئے گی اور قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












