خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی؛ 3 دہشت گرد ہلاک، 3 پولیس اہلکار شہید

Khyber Pakhtunkhwa Police, Elite Force, and CTD Achieve Major Success; 3 Terrorists, Including Most Wanted, Eliminated
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس، ایلیٹ فورس اور کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بڑی کامیابی سے تین دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک کئے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے، پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی کا یہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا، جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں میں نور اسلام کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی جو فتنہ الخوارج کا سرغنہ تھا۔
ایک دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں پولیس کے تین اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکاروں میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔
دفاعی ماہرین کے مطابق کبل گرام میں دہشتگردوں کی موجودگی اس بات کی تصدیق ہے کہ یہ کسی بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، یہ ٹارگٹڈ آپریشن انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس نے فتنۃ الخوارج کے منظم نیٹ ورک کو مؤثر انداز میں کمزور کر دیا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد گروہ ماضی میں ہونے والے چینی باشندوں پرحملوں میں بھی ملوث تھا، شہید جوانوں کی قربانی قومی سلامتی کے تحفظ کی روشن مثال ہے اور دہشت گردی کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم کا عملی ثبوت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











