باجوڑ؛ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 12 خوارج ہلاک، 11 اہلکار شہید

Bajaur: Terrorist attack on check post foiled, 12 militants killed, 11 security personnel martyred
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرادی، دھماکے میں 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قریبی رہائشی عمارتیں بھی دھماکے سے شدید متاثر ہوئیں، دھماکے سے معصوم بچی شہید، خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










