بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

18 فروری, 2026 10:05

سری لنکا نے پاکستانی شہریوں کے ویزوں پر عائد رکاوٹیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اب پاکستانی بغیر کسی دشواری کے سری لنکا جا سکتے ہیں۔ یہ فیصلہ سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر نے فوری طور پر پاکستان کو تمام منفی ویزا فہرستوں سے نکالنے کی ہدایت جاری کی۔

ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ تربیت کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کی جانب سے سری لنکن صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔

سری لنکن صدر نے بھارت کے خلاف کولمبو میں میچ کھیلنے کے فیصلے پر وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک-سری لنکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ سری لنکا کی وزیر اعظم جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔