بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

’’روشن پنکھا، روشن پاکستان‘‘ ملک بھر میں کتنے پنکھے تبدیل کیے جائیں گے؟ بڑی خوشخبری آگئی

18 فروری, 2026 10:34

وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت اور عوامی سہولت کے لیے ’’روشن پنکھا، روشن پاکستان‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد ملک بھر میں پرانے اور زیادہ بجلی استعمال کرنے والے پنکھوں کو جدید اور توانائی بچانے والے پنکھوں سے تبدیل کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں تقریباً ایک کروڑ پرانے پنکھے تبدیل کیے جائیں گے۔ یہ اقدام خاص طور پر کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے ریلیف فراہم کرے گا، جو بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف شہریوں کے اخراجات کم ہوں گے بلکہ قومی گرڈ پر دباؤ بھی کم ہو گا اور نئے بجلی گھروں کی ضرورت میں کمی آئے گی۔

نئے بجلی بچانے والے پنکھے ایسے ڈیزائن کے حامل ہیں جو کم بجلی استعمال کرتے ہیں اور زیادہ موثر ہیں۔ اس سے فی پنکھے شہریوں کے بجلی کے بل میں تقریباً 12 ہزار روپے تک کمی ممکن ہے۔ پروگرام کا مقصد ہر گھر میں بجلی کی بچت اور توانائی کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔

حکومت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پروگرام کے تحت پنکھے لگانے کے بعد شہریوں کو بجلی کے بلوں میں واضح فرق محسوس ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ اقدام ملک میں توانائی کے استحکام اور ماحول دوست بجلی کے استعمال کو فروغ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔