رمضان المبارک کے دوران کس شہر میں موسم کیسا ہوگا؟ اہم پیشگوئی سامنے آگئی

What will the weather be like in different cities during Ramadan?
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے رمضان المبارک 2026 کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں بارش اور سردی کے اثرات بھی متوقع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا جبکہ راتیں نسبتاً ٹھنڈی رہیں گی۔ زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، تاہم شمالی اور مغربی علاقوں میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں رات کے اوقات میں سردی برقرار رہنے کی توقع کی گئی ہے۔
دوسرے عشرے میں موسم قدرے گرم ہو سکتا ہے۔ اس دوران شمالی علاقوں، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار خطے میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ممکن ہے۔ یہ موسم کھیتوں اور زرعی سرگرمیوں کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
تیسرے عشرے میں ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، خاص طور پر شمالی پاکستان اور وسطی پنجاب میں بارش متوقع ہے۔ دوسری جانب جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں رمضان کے آخری دنوں تک گرمی میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












