بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

شناختی کارڈ گم ہونے کی صورت میں دوبارہ بنوانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا؛ ویڈیو دیکھیں

18 فروری, 2026 11:43

اگر آپ کا قومی شناختی کارڈ گم ہو گیا ہے یا خراب ہو چکا ہے تو اب اس کی ری پرنٹ کے لیے عمل بہت آسان ہو گیا ہے۔ نادرا نے شہریوں کے لیے سہولت فراہم کی ہے کہ وہ صرف اپنے شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ قریبی نادرا دفتر میں جا کر اپنا کارڈ دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔

نادرا کی تازہ ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ گم یا خراب شناختی کارڈ کی صورت میں شہری میگا سینٹرز کے سیلف سروس سینٹر میں آ کر خود پراسس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ درخواست جمع کروانے کے بعد بائیومیٹرک تصدیق، شناخت اور دستخط کے مراحل مکمل کیے جاتے ہیں۔

 

 

یہ سہولت شہریوں کے وقت کی بچت کے لیے اہم ہے۔ پہلے جہاں شناختی کارڈ کی ری پرنٹ کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، اب یہ عمل تیز اور آسان ہو گیا ہے۔ نادرا کی اس جدید سہولت کے ذریعے لوگ کم وقت میں اپنا کارڈ دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں اور طویل انتظار سے بچ سکتے ہیں۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ ری پرنٹ کے لیے صرف شناختی کارڈ نمبر ساتھ لے کر نادرا دفاتر کا دورہ کریں اور سیلف سروس سینٹر کے مراحل مکمل کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔