بدھ، 18-فروری،2026
بدھ 1447/09/01هـ (18-02-2026م)

پاکستان میں رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا

18 فروری, 2026 19:25

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور ملک بھر میں کل بروز جمعرات پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان نے شرکت کی۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوئے، جہاں مختلف علاقوں سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لیا گیا۔

رویت ہلال کمیٹی کو سب سے پہلے دیر اور صوابی سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ اس کے بعد ضلع مہمند سے بھی چھ شہادتیں آئیں۔ زونل کمیٹی کے ارکان کے مطابق کراچی سے بھی چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

تمام شہادتوں کے تفصیلی جائزے کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے باضابطہ اعلان کیا کہ رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے، اس لیے کل بروز جمعرات پاکستان بھر میں پہلا روزہ رکھا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔