رمضان کے آغاز میں ہی ملازمین کے الاؤنسز سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی

Big Good News About Employee Allowances Arrives at the Start of Ramadan
پنجاب اوقاف بورڈ کے حالیہ اجلاس میں مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی زیرصدارت اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس کی آسامی بحال کرنے اور ڈائریکٹر ایگری کلچر لیز اینڈ ڈویلپمنٹ کی نئی پوسٹ تخلیق کرنے کی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی اوقاف کے ایڈمنسٹریٹرز کی گریڈ 18 کی آسامیوں پر بھرتیوں کی بھی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اوقاف آرگنائزیشن کے ملازمین کو 20 فیصد اضافی الاؤنس دیا جائے گا، جبکہ کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت میں توسیع بھی منظور کر دی گئی ہے۔ اس اقدام سے ملازمین کی مالی معاونت اور حوصلہ افزائی بڑھے گی۔
اس کے علاوہ جامعہ ہجویریہ کے طلبہ کو جدید علوم کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پنجاب یونیورسٹی، یو ایم ٹی اور لمس کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی، تاکہ طلبہ جدید تعلیمی معیار کے مطابق تربیت حاصل کر سکیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











