وزیر اعظم کی تعریف، فیلڈ مارشل بہترین سپہ سالار ہیں : ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ گزشتہ برس پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو انہوں نے تجارتی دباؤ کے ذریعے کم کیا، انہوں نے فیلڈ مارشل کی تعریف بھی کی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں ایک بار پاک بھارت جنگ کے دوران جنگی طیاروں کے گرائے جانے کا ذکر کیا اور اس بار تعداد 11 بتائی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا اجرا کردیا
انہوں نے مزید کہا کہ اگر لڑائی جاری رہتی تو امریکہ تجارت روکنے اور بھاری محصولات عائد کرنے پر غور کر رہا تھا، جس کے بعد دونوں ممالک جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔
صدر ٹرمپ نے بیرون ملک رہنماؤں کی بھی تعریف کی اور وزیر اعظم شہباز شریف کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک عظیم جنرل اور بہترین سپہ سالار قرار دیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












