جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

وزیر اعظم نے ٹرمپ کو جنوبی ایشیاء کا محسن قرار دے دیا

20 فروری, 2026 10:06

واشنگٹن میں امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں جنوبی ایشیاء کا محسن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جرات مندانہ سفارت کاری نے دنیا کے کئی سنگین تنازعات میں کشیدگی کم کی اور پاک بھارت جنگ بندی کے لیے ان کی بروقت اور مؤثر مداخلت نے ممکنہ تباہ کن جنگ کو روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کی تعریف، فیلڈ مارشل بہترین سپہ سالار ہیں : ٹرمپ

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر اس وقت مداخلت نہ کی جاتی تو کروڑوں جانوں کے ضیاع کا خطرہ تھا، لیکن صدر ٹرمپ نے حقیقی معنوں میں امن کے داعی ہونے کا ثبوت دیا۔ جنوبی ایشیا ایک بڑے بحران سے بچ گیا اور خطے میں استحکام کی فضا قائم ہوئی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔