جمعہ، 20-فروری،2026
جمعہ 1447/09/03هـ (20-02-2026م)

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان خبردار!!! حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

20 فروری, 2026 11:47

لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ اس مہم کے تحت ون وے کی خلاف ورزی، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور غیر قانونی یا بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر ناکہ بندی اور چیکنگ کی گئی۔ اس دوران مجموعی طور پر 363 گاڑیاں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر متعلقہ تھانوں میں بند کی گئی ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اس خصوصی مہم کے دوران 1,946 موٹر سائیکل سواروں کے چالان کیے گئے۔ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والی 665 گاڑیوں کو ٹریفک ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والی 299 گاڑیوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ والی 298 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے۔

ڈاکٹر اطہر وحید نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہنیں اور تمام گاڑیوں پر منظور شدہ نمبر پلیٹ لازمی آویزاں کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔ شہریوں کو محتاط رہنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔