اتوار، 1-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

عمرے پر جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی

21 فروری, 2026 09:01

رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ زائرین کے لیے ہوائی ٹکٹ مہنگے ہو گئے ہیں۔ مختلف فضائی کمپنیوں نے کرایوں میں واضح اضافہ کر دیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ زائرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بتایا جا رہا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں عمرہ کے لیے جانے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے بزنس کلاس کے ٹکٹوں کی قیمتیں بڑھ کر تقریباً پانچ لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہیں۔

اکانومی اور اکانومی پلس کلاس کے کرایے بھی کافی بڑھا دیے گئے ہیں۔ پہلے یہ کرایے ایک لاکھ 30 سے 40 ہزار روپے کے درمیان تھے۔ اب ان کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار سے دو لاکھ روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں کرایوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ زائرین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ٹکٹ جلدی بک کروائیں تاکہ زیادہ مہنگے دام ادا نہ کرنے پڑیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔