اتوار، 1-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

ب فارم بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی

21 فروری, 2026 09:14

پاکستان میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس دستاویز کو عام طور پر ’ب فارم‘ کہا جاتا ہے۔ یہ فارم بچوں کی سرکاری شناخت کے طور پر استعمال ہوتا ہے اور کئی سرکاری کاموں میں درکار ہوتا ہے۔

نادرا بچوں کے لیے ب فارم جاری کرتی ہے۔ والدین اپنے درست قومی شناختی کارڈ کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔ ب فارم بنوانے کے لیے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر جانا ہوگا۔ وہاں ٹوکن لینا پڑتا ہے۔ اس کے بعد بایومیٹرک تصدیق کی جاتی ہے۔ جہاں ضروری ہو، بچوں کی تصویر یا فنگر پرنٹس بھی لیے جاتے ہیں۔

نادرا نے سہولت کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے بھی ب فارم کے لیے درخواست دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس طریقے سے گھر بیٹھے درخواست جمع کروائی جا سکتی ہے۔

نادرا کے مطابق ب فارم کی نارمل فیس 50 روپے رکھی گئی ہے۔ اس کی تیاری کا وقت تقریباً سات دن ہے۔ فوری ضرورت کی صورت میں ایگزیکٹو کیٹیگری منتخب کی جا سکتی ہے۔ اس کی فیس 500 روپے ہے اور ب فارم ایک دن میں فراہم کر دیا جاتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔