سرکاری ملازمین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Government employees beware!!! Important decision made
وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمتوں میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت مختلف وزارتوں، محکموں اور خودمختار اداروں میں خالی اور غیر ضروری آسامیوں کو ختم یا مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 55 ہزار 545 خالی آسامیوں کا خاتمہ یا ڈائنگ کیڈر کے طور پر اعلان کیا جا چکا ہے۔ ساختی اصلاحات کے تحت 44 ہزار 286 آسامیوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ جبکہ 11 ہزار 259 آسامیاں ڈائنگ کیڈر کے طور پر برقرار رکھی گئی ہیں، یعنی یہ آسامیاں موجودہ اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کے بعد بتدریج ختم ہو جائیں گی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات وزیرِ اعظم شہباز شریف کی تشکیل کردہ کمیٹی کی نگرانی میں کیے جا رہے ہیں۔ کمیٹی کا مقصد وفاقی حکومت کو زیادہ مؤثر بنانا، اخراجات میں کمی لانا اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
رائٹ سائزنگ مہم 2024 کے وسط میں شروع کی گئی تھی۔ اس میں تمام وفاقی وزارتیں، ان کے ماتحت سیکڑوں محکمے اور خودمختار ادارے شامل ہیں۔ اس مہم کا بنیادی ہدف طویل عرصے سے خالی یا غیر ضروری آسامیوں کو ختم کرنا ہے، تاکہ تنخواہوں کے بجٹ میں نمایاں کمی لائی جا سکے۔
حکام کے مطابق موجودہ معاشی چیلنجز کے پیشِ نظر یہ اقدام وفاقی اخراجات کو کم کرنے اور افرادی قوت کے حجم کو معقول بنانے کے لیے ضروری ہے۔ کابینہ نے 2024 میں وفاقی حکومت میں تقریباً ایک لاکھ 50 ہزار آسامیوں کے خاتمے کی منظوری دی تھی۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم کی گئی تاکہ رائٹ سائزنگ سے متاثرہ ملازمین کو مالی پیکیج فراہم کیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










