اتوار، 1-مارچ،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

بنوں؛ سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید

21 فروری, 2026 14:49

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہبنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل اور ایک سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز کو خودکش بمبار کی گاڑی کی اطلاع ملی تھی، سیکیورٹی فورسز خودکش بمبار کی تلاش کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کررہی تھی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 5 خوارج مارے گئے، دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی فورسز کی گاڑی سے ٹکرادی، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شاہ شہید ہو گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان خوارج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا، مجرم جہاں بھی ہوں گے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔