پاکستان کا افغانستان پر حملوں سے قبل امریکہ و ایران سمیت دیگر ممالک سے سفارتی رابطہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کارروائی سے قبل امریکہ و ایران سمیت دیگر ممالک کو کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کے لیئے پیشگی اطلاع دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حملوں کے بعد سامنے آنے والے سفارتی اشارے اس بات کی واضح عکاسی کرتے ہیں کہ اسلام آباد نے ان اقدامات سے قبل ایران، تاجکستان، چین، قطر، سعودی عرب، ترکیہ اور امریکہ کے ساتھ مکمل سفارتی مشاورت کی تھی تاکہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی یا غیر ضروری تصادم سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے سات ٹھکانوں پر حملہ
ذرائع کے مطابق اس پیشگی رابطے کا مقصد عالمی اور علاقائی طاقتوں کو اعتماد میں لینا تھا تاکہ آپریشن کے مقاصد اور اس کی حدود واضح رہیں۔ اب خطے میں تناؤ کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو سکتا ہے، جس کے لیے پاکستان پہلے سے مکمل طور پر تیار ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں اگر کشیدگی کی جانب قدم آگے بڑھایا گیا تو پاکستان نہ صرف اس صورتحال سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے بلکہ وہ اس پورے عمل میں اپنی برتری بھی برقرار رکھے گا۔
یہ تزویراتی تیاری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملکی دفاع اور علاقائی استحکام پر کوئی آنچ نہ آئے اور کسی بھی جوابی ردعمل کا موثر جواب دیا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












