ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

جی ٹی وی نیوز کی خصوصی نشریات ’’عرفان رمضان‘‘ کی غیر معمولی پذیرائی

22 فروری, 2026 13:16

جی ٹی وی نیوز کی خصوصی رمضان نشریات "عرفانِ رمضان” اپنی تمام تر رعنائیوں اور برکتوں کے ساتھ جاری ہے۔ اس روحانی محفل کے تیسرے روز معروف نعت خواں فرحان علی وارث اور عباس ابدالی نے اپنی سحر انگیز آوازوں کے ذریعے فضا میں ایک نورانی کیف طاری کر دیا۔ عوام کی جانب سے اس خصوصی افطار نشریات کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔

پروگرام کے آغاز پر فرحان علی وارث نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک منفرد سماں باندھ دیا۔ انہوں نے "میں تیرا منگتا، اے میرے آقا” اور پنجتن پاک کے ناموں پر مبنی کلام نہایت ادب اور عقیدت کے ساتھ پیش کیا، جس نے سامعین کے دلوں کو گرما دیا۔

نشریات کے دوران کچن کی رونقیں بھی عروج پر رہیں، جہاں نامور باورچی گلزار نے اپنی مہارت کا جادو جگایا۔ انہوں نے روایتی شامی کباب اور خاص پاستا سے تیار کردہ چرغہ سپیگیٹی کی خوشبو سے ماحول کو مہکا دیا۔ اس موقع پر معروف میزبان ڈاکٹر سدرہ اقبال نے بھی شرکت کی اور ماہِ صیام کے حوالے سے اپنے ذاتی تجربات اور یادیں ناظرین کے ساتھ شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں : عرفانِ رمضان کی روح پرور محفل، جی ٹی وی نیوز کی خصوصی نشریات مقبول

محفل کی ایک اور خاص بات بصارت سے محروم نعت خواں عباس ابدالی کی شرکت تھی۔ ان کی پُر سوز آواز میں جب حضورِ اکرمﷺ کی شانِ اقدس کے اشعار گونجے تو ہر آنکھ پرنم ہو گئی۔ انہوں نے زمین کیا ہے؟ اے میرے آقا… اے حضور کلام پیش کر کے ایمان تازہ کر دیا۔

پروگرام کے مخصوص حصے ا ل م کے میزبانی محمد ولید شیخ نے کی، جس میں جید علمائے کرام نے خاتونِ جنت حضرت سیدہ فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرتِ  کردار پر سیر حاصل گفتگو کی۔ علما نے بیان کیا کہ کائنات میں سیرت و کردار اور اخلاق و گفتار کے اعتبار سے بی بی پاک کی ذات حضورِ اقدس ﷺ سے مشابہ ترین ہے۔ انہوں نے سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کو کائنات کا محور اور مرکز قرار دیتے ہوئے ان کی شانِ عظمت کو اجاگر کیا۔

نشریات کے اختتام پر فرحان علی وارث نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رقت آمیز دعا اور خصوصی کلام پیش کیا جس کے بول  گھبراؤں گا جب قبر کے اندھیرے میں… آنا میری امداد کو اے اللہ کے رسولﷺ نے محفل پر ایک وجدانی کیفیت طاری کر دی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔