ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

موٹرسائیکل مالکان کیلئے بڑی خوشخبری؛ اہم اعلان ہوگیا

23 فروری, 2026 08:58

وفاقی دارالحکومت میں موٹرسائیکل رکھنے والوں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

 انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اب تمام موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگوانا لازم ہوگا۔ اس فیصلے کا مقصد شہر میں گاڑیوں کا ریکارڈ بہتر بنانا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مضبوط کرنا ہے۔ حکام کے مطابق ایم ٹیگ نہ لگوانے کی صورت میں شہریوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق موٹرسائیکل مالکان فوری طور پر اپنے قریبی فعال سینٹر سے ایم ٹیگ حاصل کریں۔ اس کے لیے موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک یا کارڈ اور قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا ضروری ہے۔ سینٹر پر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد ٹیگ جاری کیا جائے گا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ درست معلومات فراہم کریں تاکہ بعد میں کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔

ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز اتوار کے دن بھی کھلے رکھے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد رش کم کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بروقت سہولت دینا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی بہتر ہو گی۔ چوری شدہ موٹرسائیکلوں کی نشاندہی میں بھی مدد ملے گی۔ اس نظام سے شہریوں کو قانونی تحفظ ملے گا اور سڑکوں پر نظم و ضبط قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔