پشین؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد جہنم واصل

Pishin: Security forces conduct operation, 5 terrorists including a suicide bomber killed
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پشین میں آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران خودکش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، ہلاک خوارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











