سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

Big Good News for Government Employees
خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور میں سرکاری ملازمین کے لیے نئے رہائشی یونٹس کا افتتاح کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سول کوارٹرز کے اس منصوبے کا افتتاح کیا، جس میں 96 جدید فلیٹس تعمیر کیے گئے ہیں۔ ہر فلیٹ تقریباً 1000 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔
یہ منصوبہ 6.91 کنال رقبے پر محیط ہے اور بیسمنٹ سمیت چار منزلہ عمارت میں ہر فلور پر 24 فلیٹس بنائے گئے ہیں۔ ہر فلیٹ میں بجلی، پانی، گیس، سیکیورٹی اور پارکنگ سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومت کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے لیے بہتر رہائش فراہم کرنا فلاحی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر رہائش ملازمین کی کارکردگی میں اضافہ کرے گی اور ادارہ جاتی استحکام کو مضبوط کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ہاؤسنگ سیکٹر میں اصلاحات اور توسیع کے عمل کو تسلسل سے جاری رکھے گی تاکہ ملازمین کو معیاری رہائش فراہم کی جا سکے۔ یہ اقدامات ملازمین کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور صوبائی اداروں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











