تلہار : کار اور مسافر کوچ میں تصادم، دو افراد جاں بحق

سندھ کے علاقے تلہار میں ٹنڈو غلام علی کے قریب ایک انتہائی افسوسناک اور خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک تیز رفتار کار اور اے سی مسافر کوچ کے درمیان زوردار تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
یہ لرزہ خیز واقعہ مولوی سلطان بس اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں گاڑیوں کے درمیان تصادم اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار افراد بری طرح پھنس گئے۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے چھپانے کی کوشش، پاکستانی حملے میں تباہ شدہ مقامات سیل
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو گاڑی سے نکالا۔
اس المناک حادثے میں جاوید تالپر اور فاروق خاصخیلی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، جبکہ محمد عارف نظامانی اور عبداللہ نظامانی شدید زخمی ہوئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











