ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

صدر زرداری کراچی کی صورتحال پر پارٹی سے سخت ناراض

24 فروری, 2026 12:34

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی کی صورتحال پر پارٹی قیادت کا سخت احتساب کیا اور فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سینئر اینکر محمد مالک نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

صدر نے کراچی کا موازنہ لاہور سمیت دیگر شہروں سے کرتے ہوئے سوال کیا کہ وسائل اور اختیارات کی کمی کہاں ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تین ماہ کے اندر عوامی شکایات میں واضح کمی اور زمینی سطح پر نمایاں فرق نظر آنا چاہیے۔

ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر انہوں نے سخت ناراضی ظاہر کی اور کہا کہ انہیں کراچی میں اسلام آباد جیسی معیاری سڑکیں درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : نارتھ ناظم آباد میں گیس سلنڈر دھماکہ، ایک بچہ جاں بحق، 4 زخمی

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں گورنر ہاؤس میں منعقدہ کراچی کانفرنس پر بھی ناراضی کا اظہار کیا گیا اور گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نئے صوبے سے متعلق کسی بھی بحث کو مسترد کرنے پر اتفاق ہوا اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔