ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

کراچی میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکیورٹی ہائی الرٹ

24 فروری, 2026 12:34

کراچی میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

خفیہ رپورٹ کے مطابق شہر کی پچہتر سے زائد آبادیوں میں کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات ملی ہیں۔ آٹھ اہم شاہراہوں کے ذریعے ان کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی جبکہ اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والے راستوں کو بھی دہشت گردی کے مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان سرحدی علاقوں میں نگرانی سخت، عوام اور فوج شانہ بشانہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا ممکنہ ہدف چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ، سرکاری عمارتیں اور دیگر حساس مقامات ہو سکتے ہیں۔ کالعدم تنظیموں بلوچ لبریشن آرمی اور بلوچ لبریشن فرنٹ سمیت دیگر گروہوں کے باہمی رابطوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی مزید سخت کی جائے گی اور ہر ضلع میں فوری ردعمل فورس کو متحرک رکھا جائے گا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی اور اسپیشل برانچ کو ہدایت دی گئی کہ ضلعی پولیس کو بروقت خفیہ معلومات فراہم کی جائیں اور افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔