ہماری فضائی حدود کسی کے لیے میدان جنگ نہیں بنے گی : اردن کا اعلان

اردن کے فرمانروا عبداللہ ثانی نے واضح کیا ہے کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی کسی کے لیے میدان جنگ بنے گا۔
اردن پریس ایسوسی ایشن کے اراکین سے ملاقات کے بعد شاہی دربار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ بادشاہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرتے ہوئے زور دیا کہ سفارتکاری اور سیاسی حل ہی کشیدگی کم کرنے کا واحد راستہ ہیں۔ اردن کی سلامتی اور شہریوں کا تحفظ ہر چیز سے مقدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ صرف میرا ہوگا : صدر ٹرمپ
واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے پروازوں کے ریکارڈ اور سیٹلائٹ تصاویر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اردن میں موفق السلطی ایئر بیس پر امریکی جنگی طیاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو لی گئی تصاویر میں ساٹھ سے زائد حملہ آور طیارے اڈے پر موجود دکھائی دیتے ہیں جو معمول سے تقریباً تین گنا زیادہ ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










