بدھ، 8-جولائی،2026
بدھ 1448/01/23هـ (08-07-2026م)

صومالی لینڈ کے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے تعاون سے فوجی اڈے کی تعمیر کا انکشاف

08 جولائی, 2026 09:34

متحدہ عرب امارات کے تعاون سے صومالی لینڈ کے بربرہ ایئرپورٹ پر ایک فوجی تنصیب قائم کی جا رہی ہے، جو مبصرین کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کے اسٹریٹجک مفادات کے لیے استعمال ہو سکتی ہے۔

فرانسیسی اخبار لے موند کی رپورٹ کے مطابق صومالی لینڈ کے شہر بربرہ کے ایئرپورٹ پر اکتوبر 2025 سے جاری تعمیراتی کام محض سویلین انفراسٹرکچر تک محدود نہیں ہے بلکہ سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں ایک بڑا فوجی اڈہ تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ علاقہ بحیرہ احمر کے جنوبی راستے اور خلیجِ عدن کے قریب واقع ہے، جہاں سے ایشیا اور یورپ کے درمیان عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔

اس منصوبے کو متحدہ عرب امارات کی پشت پناہی حاصل ہے اور رپورٹ کے مطابق یہ فوجی اڈہ واشنگٹن اور تل ابیب کے مفادات کو تحفظ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا جوابی حملہ، امریکی بحری جہازوں پر میزائل داغ دیئے، بحرین اور کویت میں بھی دھماکوں کی گونج

صومالی لینڈ اور صومالیہ کی حکومتوں نے اب تک اس پر کوئی عوامی ردِعمل نہیں دیا۔ متحدہ عرب امارات کی کمپنی ڈی پی ورلڈ پہلے ہی بربرہ بندرگاہ کے معاملات سنبھال رہی ہے، جسے ماضی میں یمن کے خلاف فوجی کارروائیوں میں بھی استعمال کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ چند دنوں قبل خبریں سامنے آئیں تھیں کہ تل ابیب سے ایک ہزار کلو گرام وزنی ایک کھیپ صومالیہ کے دارالحکومت مقدیشو پہنچی، جسے اقوامِ متحدہ کے دفتر کے نام پر رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

اس کھیپ میں جدید ترین فوجی و انٹیلی جنس مواصلاتی نظام موجود ہے، جو مقبوضہ فلسطین کی ایک کمپنی میر سیکیورٹی اینڈ کمیونیکیشنز نے فراہم کیا ہے۔

اس صورتحال پر یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے شدید ردِعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ صومالیہ کی زمین پر کسی بھی اسرائیلی سرگرمی کو برداشت نہیں کریں گے اور خلیجِ عدن یا باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کی اسرائیلی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے کسی بھی وقت کارروائی کر سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔