ہفتہ، 28-فروری،2026
ہفتہ 1447/09/11هـ (28-02-2026م)

امریکی فوجی تیاریاں ناکافی، ایران پر صرف 5 دن حملے ممکن ہیں : امریکی اخبار

25 فروری, 2026 09:51

برطانوی اخبار فائنانشل ٹائمز نے اسرائیلی انٹیلی جنس معلومات کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ موجودہ امریکی فوجی صلاحیتیں ایران کے خلاف صرف چار سے پانچ روز تک شدید بم باری کر سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اگر حملوں کی شدت کم رکھی جائے تو یہ صلاحیت تقریباً ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ اس جائزے میں مشرق وسطیٰ میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کی دوبارہ تعیناتی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر کا حماس کیخلاف امریکی ناکامی کی صورت میں غزہ پر قبضے کا اعلان

اخبار نے متنبہ کیا کہ ایسے تصادم میں امریکی فوج کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑ سکتا ہے، جو صدر ٹرمپ کی سیاسی حمایت کرنے والے حلقوں کے لیے نقصان دہ ہو گا۔

امریکہ اور اسرائیل یہ مطالبہ کرتے رہے ہیں کہ ایران نہ صرف اپنے جوہری پروگرام سے دست بردار ہو بلکہ بیلسٹک میزائلوں کی تیاری اور خطے میں اپنے اتحادی گروہوں کی حمایت بھی ختم کرے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔