افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی

ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کر لیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات سرحدی علاقوں طورخم اور تیراہ سیکٹر میں پیش آئے جہاں افغان جانب سے اچانک گولہ باری کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان برائے غیر ملکی میڈیا مشرف زیدی نے تصدیق کی کہ سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستانی فورسز نے مؤثر جواب دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جھڑپیں سرحد کے تین مختلف مقامات پر ہوئیں اور تقریباً ایک گھنٹے تک دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں 20 سے 23 ہزار دہشت گرد موجود ہیں : روسی وزارتِ خارجہ
پاکستانی فورسز کے تمام جوان محفوظ رہے جبکہ جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے تصدیق کی کہ جھڑپ کچھ دیر جاری رہنے کے بعد وقتی طور پر رک گئی۔
پاکستانی حکام نے کا کہنا تھا کہ افغان فورسز غیر ضروری اور بلا اشتعال فائرنگ کی، پاکستان اپنی سرحدی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











